مستونگ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ محمد اعظم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
دی بلوچستان پوسٹ مستونگ کے نمائندے کے مطابق 20 اکتوبر 2017 کو مستونگ کے کلی دتو سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونےوالا محمد اعظم گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔
تاہم محمد اعظم کا بیٹا حفیظ اللہ تاحال فورسز کی تحویل میں ہے ۔
واضح رہے کہ محمد اعظم شہید کلیم اللہ کے والد ہیں ۔