قلات:خیسار میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ:یو بی اے نے ذمہ داری قبول کرلی

246

قلات کے علاقے خیسار میں فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع قلات کے علاقے خیصار میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد اہلکاروں کی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے.

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی کو جوہان سے متصل علاقہ خیسار میں دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے.

دریں اثنایونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجُمان مُرید بلوچ نے نا معلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ ضلع قلات کے علاقہ جوہان خیسار کے مقام پہ بلوچ سرمچاروں نے ایف سی کے گشتی گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا حملے میں گاڑی مکمل طور پہ خاکستر ہوکر تباہ ہوگیا جس میں کرنل سمیت فورس کے چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوہیں  – ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے کاروائیاں خود مختار اور آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہنگے ۔