قابض سے سازبازی اور وطن فروشی کو قومی رضامندی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اسلم بلوچ

471

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق معروف بلوچ رہنما اور بلوچ لبریشن آرمی کے سینئر کمانڈر اسلم بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری پیغامات میں کہا ہے کہ قبضہ گیر و طاقتور کے سامنے وطن فروشی، سرینڈر و ساز باز کو قومی رضامندی یا قومی فیصلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے جاری ہونے والے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ “پر امن جدوجہد، تعلیم اور امن و ترقی کے سیاسی اصلاحات سے یا بلوچ تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرکے بلوچ قومی تحریک سے راہ فرار آج کے دور میں ممکن نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ” پاکستانی قبضے کی طرح، اس سے قبل برطانوی قبضہ بھی بلوچ قومی شناخت اور قومی جغرافیہ کے خلاف ایک حملہ تھا، قبضہ گیر و طاقتور کے ساتھ ساز باز، وطن فروشی اور سرینڈر کو قومی رضامندی یا قومی فیصلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔”

اسلم بلوچ نے مزید کہا کہ ” بلوچ قومی نجات کا راستہ صاف اور واضح ہے جس پر کاربند رہ کر ہزاروں بلوچ روزانہ اپنا لہو اسی راہ میں بہا رہے ہیں۔”