فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے مختلف ممالک میں مظاہروں کا اعلان

205

فری بلوچستان موومنٹ نامی تنظیم نے 27 مارچ کو جرمنی، کینیڈا، امریکہ، نیدرلینڈ، اور سویڈن میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان 27 مارچ 1948 کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس دن کو بلوچستان کی تمام آزادی پسند جماعتیں ایک سیاہ دن کے طور پر مناتے ہیں۔ یاد رہے 27 مارچ 1948 کو پاکستان اور ریاست قلات کا جبری الحاق ہوا تھا، جسے بلوچ آزادی پسند بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے دن کے طور پر یاد کرتے ہیں اور ہر سال اس دن احتجاج ہوتے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق ایف بی ایم کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوس کے سامنے 27 مارچ کے دن 12 بجے سے 2 بجے تک احتجاجی مظاہرے کے انعقاد کا اعلان ہوا ہے۔

جبکہ جرمنی میں مظاہرہ دارالحکومت برلن کے مین ٹرین اسٹیشن سے دن دو بجے ریلی کی شکل میں برانڈن برگر ٹور تک جائے گی۔

تاہم 27 مارچ کے بابت  دوسرے آزادی پسند بلوچ جماعتوں کی جانب سے ابتک کسی شیڈول کا میڈیا میں اعلان نہیں ہوا ہے ۔