غفار لانگو کے فرزند ناصر بلوچ تین ماہ بعد بازیاب

988

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ناصر بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ آزادی پسند رہنماء شہید میر غفار لانگو کے فرزند ناصر بلوچ جو کہ گذشتہ سال 15 دسمبر سے لاپتہ تھے آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ ناصر بلوچ کے والد غفار لانگو کو بھی اغواء کیا گیا تھا جن کی 2011 میں تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

ناصر بلوچ کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے گھر والے مسلسل سراپاء احتاجاج تھے اور انہوں نے ناصر بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کیا ہوا تھا۔

تاہم ان تک براہ راست رسائی نا ہونے کے سبب ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر کس حالت میں ہیں۔