دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سپری کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 2008ء سے 2012ء کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ اسلحہ بارود درآمد و برآمد کیا گیا۔
سپری کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ہر تیسرا ہتھیار بھارت، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات نے خریدا۔ اور یہی وہ ریاستیں ہیں، جن کی اسلحے کی درآمدات دو گنا بڑھی ہیں۔
اسلحہ کی فروخت میں امریکا پہلے نمبر پر، دوسرا روس، تیسرا فرانس، چوتھے پر جرمنی اور پانچویں نمبر پر چین ہے۔