بلوچستان کے علاقے دشت سے فورسز نے بلوچی زبان کے شاعر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے دشت سے بلوچی زبان کے شاعر ایاز ولد عبدالمجید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز نے بلوچی زبان کے متعدد شاعروں ،گلوکاروں اور ادیبوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل پہ شدید تشدد کا نشانہ بنانے انھیں انتہائی بے دردی سے قتل کرکے ان کی لاشوں کو ویرانوں میں پھینک دیا گیا ہے ۔