دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال ہوڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خالد ولد محمد ابراہیم ہوڈ جانبحق ہوگئے ہیں۔ تاہم قتل کی وجوہات تا حال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
ایک اور واقعے میں خضدار شہر میں واقع سول ہسپتال میں ایک ساٹھ سالہ ضعیف العمر شخص ڈاکٹروں کے غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے کے باعث جانبحق ہوگئے۔ تاہم اس بابت مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔