دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دو شہری بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے-
تفصیلات کے مطابق 26 جنوری 2018 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے دو بھائی گل داد ولد مراد اور چاکر ولد مراد سکنہ جمک گور کوپ گزشتہ رات بازیاب ہوکے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-
واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سےبلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماورائے عدالت گرفتاریوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے-