آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس مارچ کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند چوکاپ میں فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ 28 مارچ کی رات نو بجے ضلع آواران، جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں کچ کے مقام پر فوجی چوکی اور دو مورچوں پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ اس حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔