جنیوا : ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کا بلوچستان حوالے اشتہاری مہم پھر شروع

232

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے جانب سے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل یو این ایچ سی آر کی 37 ویں سیشن کے موقع پرسویئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اشتہاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق  سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف بسوں، میڑو اور ٹرامز پر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اشتہارات آویزاں کئے گئے ہیں۔

مہم  کا آغاز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سالانہ اجلاس کے پہلے سیشن کے موقع پر کیا گیا ہے یو این آیچ آر سی کے اس سالانہ اجلاس میں دنیا بھر سے متعدد ممالک اور این جی اوز کے نمائندے شرکت کرتے ہیں ایسے موقع پر جنیوا میں مہم کا آغاز انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس سے قبل ورلڈ بلوچ آرگنائزئشن کے جانب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف لندن، مانچسٹر اور نیویارک میں بھی بڑے پیمانے پر اشتہاری مہم چلائی گئی ہیں۔