جنوبی وزیرستان سیاسی اتحاد کے سربراہ عارف وزیر گرفتار

252

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان سیاسی اتحاد کے سربراہ اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سیکریٹری عارف وزیر کو پولیٹکل انتظامیہ نے کل کے پشتون تحفظ موومنٹ سے اظہار یکجہتی احتجاج پر گرفتار کر لیا، اس احتجاج میں عارف وزیر نے پشتون تحفظ موومنٹ کو وانا میں جلسے کی دعوت دی تھی-

واضح رہے پولیٹیکل انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے وانا میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے-

خاندانی زرائع کے مطابق عارف وزیر کو انتظامیہ کی طرف سے ریاست اور فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا نوٹس ملا ہے-

تاہم دوسری جانب وانا بازار میں انتظامیہ کی جانب سے جلسوں پر پابندی عائد کرنے کے پمفلٹس تقسیم کیئے گئےہیں-
یاد رہے کل 23 مارچ کے دن جنوبی وزیرستان سیاسی اتحاد کی جانب سے منظور پشتین اور پشتون تحفظ مومنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں وانا بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی-