تمپ: مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے چار افراد، مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

188

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے بوستان سے نا معلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو اسلحہ سمیت اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے افراد میں عارف ولد امیربخش سکنہ گیبن، رحیم بخش سکنہ گیبن، یوسف ولد ڈاکٹر نسیم سکنہ کسانو، عابد ولد مولا بخش سکنہ کوھاڈ شامل ہے۔

علاقائی ذرائع سے اطلاعات ملی ہے کہ گرفتار ہونے افراد کا تعلق راشد پٹھان کے سربرائی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے گروپ سے ہیں.

واضح رہے کہ بلوچستان میں ریاستی سرپستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں نشانہ بناتی رہی ہے۔