تربت: مختلف مقامات سے فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد لاپتہ

100

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے مختلف مقامات سے پاکستانی فورسز نے  پانچ افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے تربت کے علاقے تْمپ میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر گھروں سے لوٹ ماری کرنے کے بعد خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تْمپ ملانٹ سے عظیم ولد امام بخش اور گزشتہ روز نہنگ سے  دو افراد، بابا اور اکرم ساکن ملانٹ کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔ واضع رہے یہ دونوں افراد خلیج ممالک سے چھٹیوں پر آئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب آج الصبح پاکستانی آرمی نے صغیر اور جلیل ساکن تْمپ بندگوز کو بھی حراست میں لیکر لاپتہ کریا ہے۔