بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گذشتہ شب خاران شہر میں پی پی ایل کمپنی کے ٹرالرز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب خاران شہر میں ہمارے سرمچاروں نے ڈی سی ہاؤس کے نزدیک کھڑے پی پی ایل کمپنی کے ٹرالرز پر دستی بموں سے حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا.
ترجمان نے مزید کہا کہ پی پی ایل کمپنی ضلع واشک میں تیل و گیس کے دریافت ذخائر پر کام کررہے ہیں، واشک میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے دریافت کے بعد سے ابتک روزانہ کی بنیاد پر پاکستان پٹرولیم کمپنی کے ٹرالرز بلوچ سرزمین کے قیمتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہیں. جن پر آئندہ بھی ہماری تنظیم کی طرف سے حملے جاری رہیں گے.
ترجمان نے ایک اور کارروائی کی بھی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے دس تاریخ کو رات آٹھ بجے تربت کے علاقے آبسر سلالہ بازار میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر غیر مقامی ریاستی کارندوں پر ہمارے سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا، اس واقعے کی بھی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے.
ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرزمین پر قابض ریاست کے اہلکاروں اور ان کے مقامی و غیر مقامی معاونین پر حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی۔