بی ایل ایف نے سی پیک منصوبے پر مامور فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

203

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار 18 مارچ کے روز سرمچاروں نے سی پیک روٹ کے ایک لنک روڈ پرضلع پنجگور ، پروم کے علاقے پل آباد میں تعمیراتی کمپنی کی مرکزی کیمپ پر راکٹ، گرینیڈ لانچر اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں تعمیراتی کمپنی کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔