بی آر اے نے کولواہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

586

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری بیان میں ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیچ کے علاقے کولواہ کڈھ ہوٹل پر واقع اسکول پر قائم فورسز کے چیک پوسٹ پر انہوں نے راکٹوں اور دوسرے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

سرباز بلوچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انکے اس طرز کے حملے بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگے۔