بی آر اے نے ڈیرہ بگٹی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

150

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں سرباز بلوچ نے  ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں ایف سی اور پولیس کے مشترکہ چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

سرباز بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور انہوں نے بلوچستان کے آزادی تک اس طرز کے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔