بولان : مچھ میں گھر پر دستی بم سے حملہ

191

بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے مچھ بازار میں واقع ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

زرائع کے مطابق گھر مقبول نامی شخص کا ہے جس کا تعلق پنجاب سے ہے ۔

تاہم گھر پر دستی بم حملے سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں اور نہ اس حملے کی اب تک کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے ۔