بلیدہ: نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

132

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف عرف عادل ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے –

علاقائی ذرائع کے مطابق الطاف ایک آزادی پسند تنظیم کا کارکن تھا جو گزشتہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو پاکستانی فورسز کے سامنے سرینڈر ہوا تھا-

ابھی تک اس قتل کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے-