بلوچ لبریشن آرمی نے خضدار حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

318

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شب خضدار اسٹیڈیم میں بم حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔.

 

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں ایف سی و دیگر ریاستی اداروں کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں کی تیاریاں جاری تھیں۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین پر کسی بھی پاکستانی ڈے کو منانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس قسم کے حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی، ہم  ایک بار پھر عام عوام کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے اس طرح کے پروگراموں کا حصہ نہ بنیں ورنہ اپنے نقصان کے زمہ دار خود ہونگے۔