بلوچستان کے ضلع کیچ سے حاتر ولد دلمراد کی لاش برآمد

348

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ھوشاب تھل سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت حاتر ولد دلمراد کے نام سے کی گئی ہے

 

مزید اطلاعات کے مطابق حاتر ولد دلمراد کو گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ آج اسکی لاش منظر عام پر آگئی۔

 

یاد رہے ضلع کیچ بلوچستان کے ان شورش زدہ اضلاع میں سے ایک ہے، جہاں بلوچ آزادی پسندوں اور ریاستی فورسز و مبینہ طور پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈوں کے بیچ جنگ زوروں پر ہے۔