بلوچستان: پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی

265

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران اور گچک میں پاکستانی فوجی چوکیوں پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی رات دس بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پرپکی چوکی پر دو راکٹ فائر کیے جو چوکی کے اندر فورسز کی رہائش پر گرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فورسز نے مقامی اسکول کو قبضہ میں لے کر چوکی قائم کیا تھا،اس حملے سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

کل رات پیراندر کے علاقے زرانکولی آرمی چوکی پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے
فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ جسکے بعد ہوس باختہ فورسز نے آبادی پر مارٹر فائر کرنے کے ساتھ شدید فائرنگ کی ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔