بلوچستان : لہڑی و آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن ، درجنوں افراد گرفتار

332

بلوچستان کے علاقے لہڑی و آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ دو روز سے فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ سبی کے نمائندے کے مطابق فورسز نے گذشتہ دو روز سے لہڑی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

آپریشن لہڑی کے علاقوں ٹیڑی ، ریلو میاں  اور ریلو گلاب میں جاری ہے ۔

 نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق دوران آپریشن متعدد گھروں کو مسمار کردیا  گیا اور درجنوں لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے ۔