نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے کلی عبدالرحمان زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبق ہوگیا۔
لیویز زرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اویس ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق گلستان کے علاقے کلی لاجور ریلوے اسٹیشن کے قریب تین موٹر سائیکلوں میں تصادم۔
تفصیلات کے مطابق تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔