دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح فورسز نے تمپ کے علاقے گومازی کے “چیری بازار” کو محاصرے میں لیکر چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی شروع کردی اور اس دوران ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو ابتک لاپتہ ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق لاپتہ شخص کی شناخت مصور ولد عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو گومازی تمپ کے ہی رہائشی ہیں۔
یاد رہے گومازی تمپ گذشتہ ایک دہائی سے خاص طور پر فورسز کے آپریشنز اور کئی مرتبہ مارٹر گولوں کے شیلنگ کے زد میں رہا ہے، جس کی وجہ سے گومازی تمپ جیسے چھوٹے سے قصبے سے ابتک درجنوں افراد لاپتہ اور کئی جانبحق و زخمی ہوچکے ہیں۔