ایرانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ: 4 اہلکار ہلاک

319
File Photo

ایرانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ ، 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک اطلاع کے مطابق  کیچ کے علاقے زامران سرکی زا سے ملحقہ علاقے دراب و کوہ سر کے نزدیک ایرانی باڈر فورس کے کیمپ پر آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

علاقائی زرائع کے  مطابق حملہ آوروں نے کیمپ پر قبصہ کرنے کےلئے بارود سے بھری گاڑی کیمپ سے ٹکرادیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

آخری  اطلاعات تک ایرانی باڈر فورس سپاہ کے 4 اہلکار کی ہلاکت و متعدد زخمی ہوئیں ہیں اور تاحال مسلح افراد و ایرانی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے ۔