بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ سوئزر لینڈ میں مقیم سینئر سیاسی رہنما حاجی انور ایڈوکیٹ اور بی این ایم یورپ کے رہنماؤں کے درمیان طویل گفت و شنید کے بعد حاجی انور ایڈوکیٹ کو بی این ایم کا باقاعدہ رکن منتخب کیا گیاہے۔ وہ آج سے بی این ایم کے رکن ہیں اور آئین و منشور کے مطابق بی این ایم کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بی این ایم کے آئین و منشور اور قیادت پر اعتماد اور اتفاق کرتے ہوئے بی این ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حاجی انور ایڈوکیٹ ایک تجربہ کار قوم پرست سیاست دان ہیں۔ ان کی سرگرمیوں کی وجہ سے ریاست پاکستان نے ان کے جوان بیٹے کو شہید کیا مگر حاجی انورا یڈوکیٹ اپنی موقف پر ڈٹے رہے اور آزادی کی جد و جہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔