انور ایڈوکیٹ کے گھرپرفورسز کا چھاپہ، بھتیجا گرفتاری کے بعد لاپتہ

143

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ آزادی پسند کارکن اور بلوچ ریبپلکن پارٹی کے سابق نائب صدر حاجی انور ایڈوکیٹ کے پنجگور میں واقع گھر پر فورسز نے چھاپہ مارا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز نے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے، گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود تینتیس سالہ مجاہد ولد منور ایڈوکیٹ کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔ مجاہد انور ایڈوکیٹ کے بھتیجے ہیں۔

 

یاد رہے حاجی انور ایڈوکیٹ گذشتہ طویل عرصے سے یورپ میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں اور بلوچ آزادی پسند تحریک میں متحرک ہیں۔ اس سے پہلے بھی انکے گھر چھاپے لگتے رہے ہیں