آواران کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن

89

آواران: دراسکی اور گواش کے علاقوں میں آپریشن جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقوں دراسکی، گواش میں فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دراسکی، گواش کے علاقوں کو فورسز نے مکمل محاصرے میں لے رکھا ہے، جبکہ مذکورہ علاقوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی۔

مذکورہ علاقوں کی جانب فورسز کی بڑی تعداد کو جاتے ہوئے دیکھنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دراسکی، گواش میں بڑی تعداد میں آبادی موجود ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماضی کی طرح فورسز کی جانب سے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔