آزادی پسند مزاحمتی تنظیم کے متحرک مزاحمتکار جہانگیر عرف کیپٹن کی لاش برآمد

307

 

دی بلوچستان  پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیم کے ایک متحرک مزاحمتکار جہانگیر عرف کیپٹن کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر بلوچ کو گذشتہ روز مغربی بلوچستان کے شہر پشامگ سے نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغواء کیا تھا، جب وہ اپنے رشتےداروں سے ملنے انکے گھر جارہے تھے، جبکہ آج انکی لاش ملی ہے، انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق اغواء کاروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے، یاد رہے اس سے پہلے بھی مغربی بلوچستان اور افغانستان کے بلوچ علاقہ جات میں آزادی پسند بلوچوں اور بلوچ مہاجرین کو پاکستانی حمایت یافتہ مذہبی شدت پسند اور ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نشانہ بناتے رہے ہیں۔۔