کیچ: گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

156

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق کیچ سے ایک گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت کراس سے ایک  شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت اور قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

خیال رہےکہ بلوچستان میں گزشتہ تقریباً ڈیڈھ دہائیوں سے مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو تاحال جاری ہیں۔