پنجاب: سرگودھا سے تین تشدد زدہ لاشیں برآمد

259

پنجاب سرگودھا میں تین تشدد زدہ لاشیں نہر سے برآمد، جسم پر تشدد کے نشان اور لاشیں کئی دن پرانی ہیں۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق کوٹ مومن ڈسٹرکٹ سرگودھا گھلا پور ندی سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کی لاشیں تشدد زدہ ہیں جنکی عمریں تیس سے چالیس سال کے درمیان ہیں، تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ یہ کون ہیں اور کن علاقوں سے ان کا تعلق ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب تربیلا ڈیم سے بھی درجنوں کے حساب سے تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنکو بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کے لاورث قرار دیکر دفنایا گیا تھا۔

پنجاب سے ایک پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا “چونکہ اس طرح کی تشدد زدہ لاشوں کو پھینکے اور طریقہ واردات ملکی سیکورٹی ادروں کی طرح ہے تو اس لیے حکومتی یا ریاستی سطح پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا”۔

واضح رہے کہ بلوچستان سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں اور بین القوامی انسانی حققوق کی تنظیموں سے لے کر اقوام متحدہ میں جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں پر کئی بار تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے لیکن مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔