بی ایل ایف کے سینئر کمانڈراستاد واحد کمبر نے معروف قانون دان اورانسانی حقوق کے علمبردار محترمہ عاصمہ جہانگیرکے موت پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحومہ ایک بہادر،نڈراورباہمت انسان تھیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں فوجی آمریتوں اورانسانی اورقومی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کئے ۔ وہ دانشوروں اورانسانی حقوق کے اُس قبیل سے تعلق رکھتے ہیں جو نمائشی دانشوری کے بجائے میدان عمل میں سرگرم رہتے ہیں گوکہ بلوچ قومی سوال پر مرحومہ واضح موقف کے ساتھ سامنے نہیں آسکے مگر انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف ہمیشہ بے خوف ہوکر آواز بلند کی۔
بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیسے گٹھن زدہ سماج میں ایسے افراد ناپید سمجھے جاتے ہیں مگر عاصمہ جہانگیر نے قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراہمی کے لئے پاکستا نی سماج میں بے شمار کام کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں دانشورکہلائے جانے والوں میں ایسے لوگ بہت کم ہی ملتے ہوں گے کہ جنہوں انسانی عظمت یاانسانی حقوق کے لئے پاکستانی ریاست کے بیانیے کے برعکس سوچایا عمل کیا مگر عاصمہ میں یہ جوہر موجود تھا کہ انہوں ہمیشہ حق و صداقت کے لئے آوازبلند کی اور بسااوقات ریاستی بیانیے کو للکارا،اس کے عوض ریاست کے ہاتھوں اذیت سے دوچار ہوئے مگر ان کی استقامت میں لغزش نہیں دیکھی گئی ۔
واحد کمبر بلوچ نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر پاکستانی سماج کے لئے ایک مثال چھوڑگئے کہ انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا نام نہاد’’ قومی سلامتی‘‘ سے بالاتر اورمقدس عمل ہے ۔