سوات : فورسز پر خودکش حملہ 11 اہلکار ہلاک 13 زخمی

273
File Photo

سوات میں کبل کے علاقے شریف آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 11  اہلکار ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکا کبل کے علاقے میں فوج کی اسپورٹس یونٹ میں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو گراؤنڈ میں اس جگہ اڑا دیا جہاں فوجی والی بال کھیل رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد  فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔