خاران: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

254

خاران میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حافظ عبدالباری کبدانی ولد حاجی محمد شریف کبدانی کو ہلاک کردیا۔

مقامی زرائع کے مطابق حملہ آوار صدام کوبرا گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جنکے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں ریاست کی جانب سے کھلی چھوٹ حاصل ہے۔