جھل مگسی: ٹیچر کی فائرنگ سے 2 طالب علم جابحق 2 زخمی

302

بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں اسکول ٹیچر کی فا ئرنگ سے دو طالب علم جابحق جبکہ ایک ٹیچر سمیت 2افراد ز زخمی ہو گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مگسی میں استاد نادر شمبا نی علی مگسی اپنی گن صاف کر رہے تھے کہ اس دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک طا لب علم راشد علی دہلکانی مگسی گو لی لگنے سے موقع پرجا ن کی با زی ہا ر گیا۔

جبکہ دوسرے طالب علم اعتزاز احمد کاروزئی مگسی اور ٹیچر محمد صالح آدمانی سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو طبی امداد کے بعد لا ڑ کا نہ ریفر کر دیا گیا تا ہم بعد میں زخموں کی تا ب نہ لا کر دوسرا طا لب علم اعتزاز احمد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ادھر جا ں بحق ہو نے والے طا لب علم کے رشتہ داروں نے فا ئرنگ کر کے ٹیچر نادر شمبانی کے بھائی کو زخمی کر دیا ہے جسے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی امیر فضل گھمرو بمعہ لیویز فورس اور ڈی ای او جھل مگسی محمد ذکریا شاہوانی موقع پر پہنچ گئے اور کشیدہ حالات کنٹرول کروا کر استاد کی گن اپنی تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔