تمپ فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، بی ایل ایف

130

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے تمپ کے علاقے آزیان میں پاکستانی فوج کی دو چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔