بی ایل اے نے کوئٹہ میں گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

508

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کوئٹہ کے قریب کچھ موڑ کے مقام پر گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ کے قریب زرغون گیس فیلڈ سے کوئٹہ جانے والے پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا ۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہماری اسطرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان تک جاری رہینگے ۔