بی ایس اے سی کا بولان میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ پر شدید تحفظات کا اظہار

243

بولان میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ پر شدیدتحفظات ہیں،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے انتظامی امور میں بے ضابطگیاں عروج پر رہی ہیں

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے ادارے کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ میں انتظامیہ کی جانب سے بے ضابطگیاں عروج پر رہی ہیں اور دوسری جانب نقل بھی ہوئی ہے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے افراد بڑے آسانی کے ساتھ ایک دوسرے سے نقل کرتے رہے۔جس کی وجہ سے ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں شدیدتشویش پائی گئی اور ان طلباء و طالبات نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جب کالج کا داخلہ ٹیسٹ کی زمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ سروس سے لے کر ہائیرایجوکیشن کمیشن کو دی گئی اس وقت بھی بہت سے لوگوں نے اپنے تحفطات اور خدشات کا اظہار کیا لیکن آج یہ ثابت ہو گیا کہ ایجوکیشن کے حوالے سے اتنا بڑا ادارہ اس حوالے سے بالکل ناکام رہا جو کہ اس کی انتظامی ناکامی اور نااہلی کو ثابت کرتی ہے۔لہذا ہم چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور عدالت سے عالیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان بے ضابطگیوں کے خلاف نوٹس لے کر ایکشن لے تاکہ حقیقی طلباء اور طالبات کی حق تلفی نہ ہو بصورت دیگر ہم طلباء و طالبات کی حقوق کیلئے اور ان بے ضابطگیوں کے خلاف جتنا ممکن ہو سکے آواز اٹھائیں گے۔