ڈاکٹر اللہ نظر کو دھمکی اور بیرون ملک کچھ لوگوں سے بات چیت کا دعوی

1012

ڈاکٹر اللہ نظر کو دھمکی اور بیرون ملک کچھ لوگوں سے بات چیت کا دعوی۔

بیرون ملک بیٹھے لوگوں سے بات چیت چل رہی ہے ، بلوچستان میں آزادی کی تحریک دم توڑ رہی ہے

ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے ایک نجی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بیرون ملک لوگوں سے بات چیت چل رہی ہے، بلوچستان میں آزادی کی تحریک دم توڑ رہی ہے

ساتھ ہی انہوں نے یہ من بھی دعویٰ کیا کہ نوجوان پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کو بات چیت کے زریعے حل کریں گے، اور ساتھ ہی انہوں بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا حالات ان کے حق میں ہیں، لہذا وہ ( ڈاکٹر اللہ نظر ) مذاکرات کی میز پر آجائیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نظر کے پاس سوائے مذاکرات کے کوئی آپشن باقی نہیں بچا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو سال میں آزادی کی تحریک ختم ہوجائے گی ، اور اسی سلسلے میں بیرون ملک’’ کچھ ‘‘ لوگوں سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے بات چیت بھی ہورہی ہے ، اور اس بات کی تفصیلات بقول قدوس بزنجو کے میڈیا کو نہیں بتا سکتے ۔