دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے الندور میں فورسز کا آپریشن،
دوران آپریشن متعداد افراد گرفتار جنہیں بعد میں آرمی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے-
ابتدائی معلومات کے مطابق الندورسے گرفتار ہونے والے افراد میں وسیم جلال، عمران فقیرجان، ندیم حاجی سلیم اوریاسرشامل ہیں-
یہ بھی پڑھیے
بلیدہ: فوجی آپریشن،پچاس سے زائد افراد آرمی کیمپ منتقل
واضح رہے کہ اب تک گرفتار افراد میں سے چند لوگوں کے ہی نام سامنے آسکے ہیں-
نامہ نگار کے مطابق بلیدہ کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردیئےگئے ہیں-
علاقے کے مختلف مقامات میناز، سلو، بٹ اور الندور میں فورسز کی ناکہ بندی جاری ہے