امریکی ڈرون حملے میں طالبان کا نائب امیر ہلاک

183

 امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نائب امیر سجنا محسود سمیت دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان میں ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئیں۔

حملے میں سجنا محسود کے علاوہ ایک اور شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے تاہم ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے امیر خان سید عرف سجنا کو یکم نومبر 2013 میں پاکستانی طالبان کا نیا امیر نامزد کیا گیا، جو حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا۔

ان کی نامزدگی حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد عمل میں آئی  تھی۔

40 سالہ سجنا کو کراچی میں پاک بحریہ کے بیس پر حملے میں ملوث خیال کیا جاتا ہے جبکہ انہیں 2012 کے بنوں جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا ہے۔