افغان فورسز پر حملوں میں 29 اہلکار ہلاک

118
File Photo

افغانستان کے دو صوبوں میں آج سکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 29 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ یہ حملے فراہ اور ہلمند صوبوں میں کیے گئے۔

افغان صوبے فراہ کی صوبائی کونسل  کے رکن فرید اللہ بختاور نے بتایا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع بالابلوک کی ایک شاہراہ پر ہائی وے پولیس  کی دو چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سےہائی وے پولیس کے 16 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی صوبے کے اسی نام کے دارالحکومت میں قائم ایک اور سکیورٹی چیک پوسٹ پر  کیے جانے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چار پولیس افسران لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب فراہ صوبے کی حکومت کے ترجمان محمد ناصر مہری نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ ہلاکتوں کے بارے میں حتمی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا کیونکہ افغان حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حکومتی ترجمان کی جانب سےاکثر ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جاتی ۔ اس کے علاوہ جلال آباد کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی وجہ اور متاثرین کے حوالے سے بھی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق صوبے ہلمند کے ضلع ناد علی میں بھی ایک چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں نے حملہ کر کے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دس اہلکاروں کے اغوا اور درجنوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان ملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔