گوادر کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں : قدوس بزنجو

267

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ایک جانب جد ید گوادر شہر کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد ہورہاہے دوسری جانب پرانے گوادرکے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں یہ صورتحال قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادرکی ترقی کوگوادر کے پرانے شہریوں کے مفاد کے مطابق ترتیب دینا ضروری ہے۔

گوادر کے پرانے شہرکے دورے اورعام لوگوں سےملاقات کے بعدوزیر اعلیٰ نے یقین دلایاکہ ان کی حکومت پرانے گوادر کی ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔