گوادرو پسنی سے 2 بھائی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

297

پسنی و گوادر سے دو بھائی فورسز ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ۔

تفصیلات  کے مطابق فورسز نے گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں وارڈ نمبر 7میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار شخص کی شناخت جمعہ خان ولد سید کے نام سے ہوئی ۔

جبکہ فورسز نے گوادر میں چھاپہ مارکر جمعہ خان کے بھائی واحد ولد سید کولاپتہ کردیا ۔
گوادر میں سی پیک منصوبے کے بعد فورسز نے مکران اور بالخصوص آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاری و چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ، جس کے سبب اب تک درجنوں لوگ لاپتہ اورسیکڑوں لوگ گرفتاری کے بعد تقل کردئیے گئے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کی ہے ۔