کیچ: پیدارک سے لاپتہ ہونے والے 3 لوگوں کی شناخت ہوگئی

386

کیچ کے علاقے پیدارک سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے تین لوگوں کی شناخت ہوگئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ فورسز نے کیچ کے علاقے پیدارک میں آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی اور لوگوں پہ شدید تشدد کرنے کے بعد متعدد لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے تین لوگوں کی شناخت ہوگئی جن میں آٹھ سالہ حاتم ولد ماسٹر نذیر احمد،جمیل احمد اور اسلم ولد بہادر شامل ہیں ۔