کیچ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

181

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پٹھان کہور میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنگیز نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تاہم قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔