پنجگور سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان کے پیچھے واقع پہاڑی سلسلے پسکول ڈیم کے قریب سے ایک لاش ملی ہے۔ لاش مقامی افراد کو زمین میں دفنی ہوئی ملی۔
لاش کافی پرانی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہیکہ شناخت کیلئے لاش کو علاقائی ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں پچھلے سات سالوں سے ہزاروں لاپتہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ بہت سی ایسی لاشیں بھی ملی ہیں جو مسخ ہونے کیوجہ سے قابلِ شناخت نہیں تھیں۔