فورسز پر بی آر جی و یوبی اے کامشترکہ حملہ

427
File Photo

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آج بلوچ ریپبلکن گارڈز اور یونائٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب فورسز کے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

دوستین بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ انکی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔